ہم کون ہیں

کے-الیکٹرک (KE) پچھلے 100 سالوں سے کراچی کو بجلی فراہم کر رہا ہے۔ ہم 6,500 مربع کلومیٹر کے رقبے میں کراچی، دھابیجی، گھارو (سندھ)، اور اُتھل، وندر، بیلہ (بلوچستان) کے 37 لاکھ سے زائد رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی صارفین کو بجلی مہیا کرتے ہیں۔

KE پاکستان کی واحد بجلی کی کمپنی ہے جو پورا نظام خود سنبھالتی ہے — یعنی بجلی پیدا کرنا، اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا، اور پھر صارفین تک تقسیم کرنا — تاکہ مؤثر اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

2005 میں نجکاری کے بعد سے، کے-الیکٹرک نے 4.6 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کی تعداد اور بجلی کے نظام میں دو گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ترسیل اور تقسیم کے نقصانات میں آدھا کمی آئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے 2030 کی سرمایہ کاری منصوبہ کی منظوری کے بعد، کے-الیکٹرک 2030 تک ترسیل اور تقسیم کے نظام میں 2 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا، تاکہ بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کیا جا سکے، نقصانات میں مزید کمی لائی جا سکے، جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا سکے، اور صارفین کو سستی اور قابلِ اعتماد بجلی کی بہتر رسائی حاصل ہو۔

ہمارا وژن

کے ای، کراچی اور پاکستان میں اپنے وقار کو اجاگر کرنا اور برقرار رکھنا ۔

ہمارا مشن

اہل کراچی کو بلا تعطل، محفوظ، کم قیمت بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا کر زندگیوں کو روشن بنایا جائے۔

ہماری اقدار

کے-الیکٹرک میں ہمارے صارفین ہماری ہر کاوش کا مرکز ہیں۔ کے الیکٹرک میں، ہمارے صارفین ہی ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ہماری اہم اقدار CARES۔ہماری ثقافت کی تشکیل اور کامیابی کی جانب قدم۔ رہنمائی کرنا کہ ہم کیسے کام کی تکمیل کرتے ہیں، خدمات انجام دیتے ہیں اور شانہ بشانہ ترقی کی منزلیں طے کرتے ہیں۔

ہمارا ہدف، صارفین اور تمام شراکت داروں کی ضروریات کی تکمیل کر نا اور بہترین حل اور خدمات مہیا کرنا ہے تاکہ ہمارے صارفین و اسٹیک ہولڈرزہماری خدمات سے مطمعن رہ سکیں۔

ہم اپنے تمام اقدامات کی ذمہ داری لیتے ہیںاورا پنے تمام معاملاتدیانت داری اور شفافیت کے ساتھ طے کرتے ہیں۔

ہم ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اور معاشرتی و ماحولیاتی بہبود کے کاموں میں کمیونٹیزکی حمایت کرتے ہیں اور مددگار بنتے ہیں۔

ہم پُرجوش ہیں کہ اپنے لوگوں کو متاثر اور بااختیار بنائیں تاکہ وہ تمام شراکت داروں کے لیے حقیقی قدر کا اضافہ کر سکیں۔

ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ ہماری تمام سرگرمیوں اور رویّوں میں حفاظت ہمیشہ ہماری پہلی ترجیح رہے۔